سرگودھا:ڈویژنل و ضلعی ایڈمنسٹریشن دفاتر میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران و ملازمین کو واپس ان کے آبائی محکموں میں بھجوانے کے احکامات، اکھاڑ بچھاڑ کا عمل شروع کر دیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ڈویژنل و ضلعی ایڈمنسٹریشن دفاتر میں ڈیپوٹیشن پر آئے افسران و ملازمین کو واپس ان کے آبائی محکموں میں بھجوانے کے احکامات اور ان کی اکھاڑ بچھاڑ کا عمل شروع کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق نظام کی تبدیلی کے بعد ڈویژنل اورسرگودھا سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز افسران و ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا عمل بھی تاحال نامکمل ہے جس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پرکشش سٹیوں پر بیٹھے ڈیپوٹیشن افسران و ملازمین کو ان کے اپنے محکموں میں واپس بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ا س ضمن ڈپٹی سیکرٹری ریونیو بی او آر پنجاب کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو ان کی ایڈجسٹمنٹ بابت گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ایک پرفارما کے ذریعے ایسے افسران و ملازمین کے کوائف اور انکی تعیناتی کے دورانیہ کی تفصیلات تین دن میں طلب کی گئی ہیں جو نظام کی تبدیلی کے بعد اپنے محکموں و سیٹوں پر واپس جانے کی بجائے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ز اور دیگر انتظامی دفاتر میں بدستور فرائض انجام دے رہیں،گائیڈ لائن کے مطابق سابقہ ڈی سی او دور میں بھرتی ہونیوالے تمام ملازمین ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت ہونگے،جبکہ دیگر محکموں سے آئے افسران و ملازمین واپس بھجواتے ہوئے انہیں سینارٹی لسٹ کے مطابق تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :