حکومت کی جانب سے بڑے شہروں میں گنجائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں سپیشل اربن یونٹ کا منصوبہ شروع کر دیا

ہفتہ مئی 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) حکومت کی جانب سے بڑے شہروں میں گنجائش کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں سپیشل اربن یونٹ کا منصوبہ شروع کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق صوبائی دارلحکومتوں سمیت دیگر بڑے شہروں کی جانب لوگوں کی بڑھتی ہوئی نقل مکانی اور گنجان ہونے پیش نظر ان شہروں کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق چھوٹے شہروں میں سٹرکچر کی توسیع اور انڈسٹریل یونٹس قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے شہروں کی طرز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے سپیشل اربن یونٹ کاپروگرام شروع کیا ہے اس ضمن میں سرگودھا سمیت دیگر چھوٹے شہروں کا سروے اور مطلوبہ معلومات کی فراہمی کیلئے ضلعی سطح پر دفاتر قائم اور ان میں عملے کی تعیناتی مکمل کر لی گئی ہے ،ڈیٹا کے حصول کی تکمیل 2020میں مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد اگلے 20سالوں میں اربن یونٹ کے قیام پر عملدرآمد مکمل کروایا جائے گا،جس سے ہر تعلیم یافتہ فرداور سرمایہ دار وںکا بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی کے رجحان میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ تمام شہروں میں یکساں مواقع میسر اور ایک ساتھ ترقی ممکن ہو گی۔

متعلقہ عنوان :