تجارت سنت نبویﷺ ہے اور اسے آپ اپنے ایمانی جذبے کے تحت جاری رکھیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

ہفتہ مئی 18:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء)تجارت سنت نبویﷺ ہے اور اسے آپ اپنے ایمانی جذبے کے تحت جاری رکھیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)عبدلستار عیسانی اور ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی نے سبزی وفروٹ منڈی میں فروٹ اور سبزی کی بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آڑھیتوں سبزی و فروٹ فروشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ شکیل احمد کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کا تمام سٹاف بھی موجود تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیا دہ سے زیا دہ برکات سمیٹنے کے لئے تاجر اور آڑھتی ماہ صیام میں اپنے منافع کی شرح کم رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے سبزی وفروٹ کی نیلامی کے جائزہ کے بعد منڈی میں دیگر انتظامی امور کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے منڈی میں گندگی اور سیکیورٹی کا نظام نہ ہونے کے باعث چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ گندگی کو صاف کر کے صفائی کے احسن اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اس تمام کام کو مانیٹر کر کے منڈی میں صاف ستھرا ماحول پیدا کریں تاکہ لوگوں کو معیاری سبزی اور فروٹ ایک اچھے ماحول میں مل سکیں۔