جہلم :دیرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے تین افراد کے لواحقین نے ایف آئی آر درج کروا دی

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) گزشتہ شب دیرینہ دشمنی پر قتل ہونے والے تین افراد کے لواحقین نے ایف آئی آر درج کروا دی،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔ایف آئی آر کے مطابق سید توقیر حسین شاہ سکنہ رجی پور ٹاہلیانوالہ نے بتایا کہ وہ دربار عالیہ حضرت میراں علی حیدر بادشاہ کا سجادہ نشین ہے جبکہ بلال ٹائون جہلم میں اپنا ڈیرہ مویشیاں بنا رکھا ہے گزشتہ شام میں اپنے بیٹوں محمد زکریا ،محمد علی،ڈرائیور راجہ محسن ساکن بڑا گراںملازم اظہر فرید ساکن قائم پور تحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور کے ہمراہ ڈیرہ پر موجود تھے افطاری کے وقت رفاقت علی ولد لیاقت علی ساکن ٹرنال حال رجی پور ٹاہلیانوالہ بھی ڈیرہ پر آگیا سب نے ملکر افطاری کی اور آٹھ بجے رات میرا بیٹا محمد زکریا ڈرائیور محسن جاوید اور ملازم اظہر فرید کو اپنی ٹویوٹا کرولہ ایکس ایل آئی نمبری LEB5604پر سودا کی خریداری کیلئے قریبی مارکیٹ بجھوایا گاڑی محسن جاوید بطور ڈرائیور چلا رہا تھا محمد زکریا میرا بیٹا فرنٹ سیٹ پر اور اظہر فرید پچھلی سیٹ پر سوار تھے ابھی گاڑی ڈیرہ سے پختہ سڑک پر نکلی ہی تھی کہ باہر سڑک پر شورشرابا کی آواز آئی جس پر سائل اپنے بیٹے محمد علی اور رفاقت علی کے ہمراہ باہر نکلے تو دیکھا کہ عنصر علی مسلح رائفل 223بور نعمان علی عرف نومی مسلح پسٹل 30بور ثاقب مسلح پسٹل 30بور اور تین نامعلوم آدمی جن میں سے ایک مسلح رائفل 44بور اور دوسرے دونوں مسلح آتشیں اسلحہ تھے اور سائل کی گاڑی کو روکے کھڑے تھے جو ہمیں دیکھتے ہی عنصر علی نے للکار ا کہ آج تمہیں زمین دیتا ہوں اور ساتھ ہی اپنے ساتھیوں سمیت قتل کرنے کی نیت سے گاڑی پر سیدھی فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کی گولیاں محمد زکریا ،محسن جاوید ڈرائیور اور اظہر فرید کو لگیں اور وہ گاڑی کے اندر ہی سیٹوں پر جاںبحق ہو گے۔

(جاری ہے)

اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ملزمان کے خلاف 302ت پ 148ت پ ،149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔جبکہ اس مقدمہ کی تفتیش ایس آئی طارق محمود اور افضال مہدی ایس آئی ایچ آئی یو کریںگے ۔