جہلم :منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،پولیس نے بروقت کاروائی کر کے مختلف مقامات سے شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے

ہفتہ مئی 18:50

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ،،پولیس نے بروقت کاروائی کر کے مختلف مقامات سے شراب برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی راجہ سرفراز احمد اور اے ایس آئی فرخ شبیر ڈار کو ڈی پی او نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے گزشتہ روز ایک پجارو گاڑی پر شراب جہلم آرہی تھی جس کو جادہ چوک میں پولیس نے روکنے کی کوشش کی جو نہ رکی جبکہ پجارو کو تعاقب کر کے بابا کرم شاہ روڈ پر پولیس فورس کے ہمراہ روک لیا گیا جبکہ اس کی اگلی سیٹ پر پانچ لیٹر شراب کے کین پڑے تھے ان کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا ،اسی طرح دوران ناکہ ایس آئی سرفراز احمد اور اے ایس آئی فرخ شبیر ڈار نے ایک مشکوک ٹیکسی کار کو اشارہ دیا جس نے کار آگے جا کر روکی جبکہ اس کے ڈرائیور نے اپنا نام شاید بتایا لیکن وہ تلاشی دینے سے گریزاں تھا اور کسی کا بار بار نام لے رہا تھا لیکن جو اس کی تلاشی لی گئی تو 150لیٹر شراب کے پانچ کین برآمد ہوئے جنہیں وہ مٹی کا تیل بتا رہا تھا جبکہ پولیس نے پانچوں کین قبضہ میں لے کر ملزم شاید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح ضلع جہلم سے منشیات کے خلاف آپریشن کلین اپ سے لوگ خوش ہیں جبکہ ڈی پی اونے ان افسران کو منشیات برآمد کر کے ملزمان گرفتار کرنے پر شاباش دی ہے۔