کراچی میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیا

درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈسے بھی تجاویزکرگیا، شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوںکاجینادوبھرکردیا، کے الیکٹرک بدستوردعوئوںسے کام چلارہی ہے

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) کراچی میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیادرجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈسے بھی تجاویزکرگیا،اس شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوںکاجینادوبھرکردیاہے جبکہ کے الیکٹرک بدستوردعوئوںسے کام چلارہی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیاہے شہرمیں درجہ حراست 43ڈگری سینٹی گریڈسے تجاویزکرگیاہے جبکہ گرمی کی شدت 46ڈگری سینٹی گریڈتک محسوس کی گئی ہے سمندری ہوائوںکی بندش اورہبس کے باعث گرمی کی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی ،جبکہ شہرکے کئی علاقوںمیں ہیٹ اسٹروک سے متعددشہری متاثرہوئے جنہیں طبی امدادکے لیے مختلف اسپتالوںمیں منتقل کیاگیا۔

جبکہ سرکاری اسپتالوںمیںگرمی کی شدت کے باعث ایمرجنسی نافذرہی ۔

(جاری ہے)

جبکہ شدیدگرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے شہرکے کئی علاقوںمیں غیراعلانیہ اورطویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے شدیدگرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوںکودوہری عزیت میں مبتلاء کردیاہے ۔ ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔بجلی نہ ہونے کے باعث شہری سحری وافطار اندھیرے میں کرنے پرمجبورہیںجبکہ کے الیکٹرک بدستوردعوئوںسے کام چلارہی ہے ،کے الیکٹرک کاکہناہے کہ بن قاسم پاورپلانٹ میں فنی خرابی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہواہے خرابی کودورکرنے کے لیے پرزے کی تنصیب کاعمل جاری ہے جو20مئی تک مکمل کرلیاجائے گا۔

جس کے بعدلوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئے گی ۔تاہم شہریوںکی جانب سے کے الیکٹرک کے دعوے کومستردکردیاگیاہے شہریوںکاکہناہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی ماہ صیام کے دوران بری طرح آشکارہوچکی ہے کے الیکٹرک کی انتظامیہ بھاری بھرکم بلوںکی مدآب میں شہریوںکوپیسے بٹوررہی ہے ۔مگرپیسے دینے کے باوجودشہریوںکوبجلی نہیںمل رہی ۔شہریوںکاکہناہے کہ کے الیکٹرک کوقومی تحویل میں لیاجائے ۔#