عارف والا: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون -2افراد گرفتار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون -2افراد گرفتار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق مرلے چوک میں پولیس نے شراب فروشی کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے زاکر حسن کو گرفتارکرکی13 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں سوہاوا محل سے مظہر احمد کو ناجائز بندوق سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

عارف والا(آن لائن ) مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اور مویشی چور لے اڑے تفصیل کے مطابق فریدیہ کالونی میں قاضی عمران کے گھر کے تالے توڑ کر اللہ رکھا ، فیاض اور عامر نقدی اور طلائی زیورات کل مالیت335000 روپے چراکر لے گئے جبکہ نواحی گائوں 59/EB میں حلیمہ بی بی دختر فتح محمد کے احاطہ مویشیاں سے چار نامعلوم افرادنے تین عدد بھینس مالیت450000 روپے چور ی کرلیں مقدمات درج۔

متعلقہ عنوان :