اوچ پاور پلانٹ سے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی گرد اسٹیشن اوستہ محمد گرڈ اسٹیشن روجھان جمالی کو بجلی فراہمی کیلئے آر ای ڈی کا نئے کھمبے لگانے ودیگر ضروری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) اوچ پاور پلانٹ سے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی گرد اسٹیشن اوستہ محمد گرڈ اسٹیشن روجھان جمالی کو بجلی فراہمی کیلئے آر ای ڈی کا نئے کھمبے لگانے ودیگر ضروری کام آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کو ایک ہفتہ کے دوران بجلی کی سپلائی فراہم کردی جائے گی ان خیالات کااظہار ایکس ای این آرای ڈی 111حاجی شبیراحمد مستوئی ایس ڈی او معشوق علی منجھو ایل ایس اقبال احمد ایل ایس حاجی نعیم احمد سومرو ایل ایس زاہد حسین عمرانی لائن مین کامریڈ غلام سرور لاشاری کے ہمراہ مذکورہ گرڈ اسٹیشنوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایکس ای این آرای ڈی 111حاجی شبیراحمد مستوئی نے کہاکہ اوچ پاور پلانٹ سے نصیرآباد جعفرآباد کے گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے اپ گریڈ کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے آر ای ڈی نئے بجلی کے کھمبے تنصیب کرنے کے ساتھ ساتھ اور دیگر ضروری کام تیزی سے مکمل کر رہی ہے انشاء الله ایک ہفتہ کے دوران گرڈ اسٹیشن 132ڈیرہ مراد جمالی کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی جبکہ گرد اسٹیشن اوستہ محمد گرڈ اسٹیشن روجھان جمالی میں بھی آر ای ڈی کی ٹیمیں تیزی سے کام کر رہی ہیں کام کوتاہی سست روی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :