تھانہ سٹی شکرگڑھ سے معمولی فاصلے پر واقع بنک سے پیسے لے کر نکلنے والی خاتون سے مسلح ڈاکووں نے تقریبا ساٹھ ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ لئے

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) تھانہ سٹی شکرگڑھ سے معمولی فاصلے پر واقع بنک سے پیسے لے کر نکلنے والی خاتون سے مسلح ڈاکووں نے تقریبا ساٹھ ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ لئے ۔

(جاری ہے)

ثریا بی بی شکرگڑھ بینک سے دوپہر کے وقت رقم لے کرنکلی تو ڈاکووں نے روک لیا تفصیلات کے مطابق محلہ منظور کالونی شکرگڑھ کے رہائشی سائیں محمد کی اہلیہ ثریا بی بی شکرگڑھ کے بارونق چوک میں واقع بینک سے پچاس ہزار روپے لے کر نکلی تو ایک خاتون سمیت تین ڈاکووں نے اسے زبردستی کار میں بٹھا لیا اور نورکوٹ روڈ بائی پاس کے قریب جا کر اس سے بینک سے نکلوائے پچاس ہزار اور پہلے سے موجود تقریبا دس ہزار روپے اور طلائی زیورات لوٹ لئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر اسے گاڑی سے پھنیک کر فرار ہوگئے شکرگڑھ شہر میں بڑھتی ڈکیتیوں کی واردات میں اضافے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اس سے قبل نورکوٹ روڈ شکرگڑھ پر واقع جنرل سٹور سے دوپہر کے وقت مسلح ڈاکو لاکھوں کی کامیاب ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے شہریوں نے ایس ایچ او سٹی شاہد محمود کے خلاف شدید احتجاج کرتے بتایا کہ ایس ایچ او سٹی شکرگڑھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکا ہے شہریوں نے ڈی پی او نارووال سے فی الفور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے