غازی بیراج کے قریب نہاتے ہوئے 20سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

ہفتہ مئی 18:50

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) غازی بیراج کے قریب نہاتے ہوئے 20سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیاغازی بھروٹھابیراج کے سامنے دریا سندھ پر آنے والے دوستوں میں سے ایک دوست نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیاتفصیلات کے مطابق ملک حمزہ ولد ملک عبدالرحمن ساکن نرٹوپہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کے لئے آیا اور غازی بھروٹھا بیراج کے نزدیک دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے گہرئے پانی میں چلا جانے سے ڈوب گیا جس کی نعش غازی پولیس نے قانو نی کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی واضح رہے کہ رمضان المبارک میں غازی کے دریا ئے سندھ کے ساحلوں پر بے پناہ رش ہو گیا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر غازی سے لے کرپنجاب کی سرحد تک تر بیلا روڈ پر واقع تحصیل غازی کے دیہات میں روزہ داروں ،گر می اور لوڈشیڈنگ کے ستائے ہو ئے عوام دن بھر دریائے سندھ پر ہو تے ہیںڈوبنے کے واقعات کو روکنے کے لئے مقامی انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144کانفا ظ کیا گیا ہے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے صرف دفعہ 144کاغذات تک محدد ہو کر رہ گیا ہے مقامی انتظامیہ اور پولیس عوام کو دریائے سندھ پر جاتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایات دینے تک محدود ہو گئی ہے ۔