سرگودھا،محکمہ تعلیم کے 7 کلرکوں کو اپ گریڈ پروموشن نہ مل سکی، عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر

تمام کاروائی مکمل ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم آرڈر کرنے سے انکاری ، کلرک سراپا احتجاج ، ترقی نہ ملنے پرقلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) محکمہ تعلیم کے 7 کلرکوں کو اپ گریڈ پروموشن نہ مل سکی، عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر ،تمام کاروائی مکمل ہونے کے باوجود چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم آرڈر کرنے سے انکاری ، کلرک سراپا احتجاج ، ترقی نہ ملنے پرقلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان، ذرائع کے مطابق دفتر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سے ظفر الحق قریشی کو گریڈ 14 سے 16 عمردراز ،محمد سلطان، عبدالعزیز، زوار حسین، خالد محمود ،محمد نواز ،محمد اقبال کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں ترقی دی جانی تھی میرٹ کے مطابق ان کو ترقی مل جانی چاہیے تھی مگر چیف ایگذیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم نے ابھی تک ان کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کئے اگر مئی میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو یہ 7 کلرک سالانہ انکرمنٹ سے محروم ہو جائیں گے اس لئے تمام کلرکوں نے سی ای او ایجوکیشن کے آرڈر جاری نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ان کی ترقی کی جائے اگر آرڈر نہ کیا گیا تو وہ قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :