پشاور میٹرو منصو بہ ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناممکن کو ممکن بنا دیا

پشاور ریپڈ بس منصوبے میں سنہری مسجد روڈکو 28مئی کو کھول دیا جائے گا ،منصوبے پر کام 10جولائی کو مکمل کر دیا جائے گا

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

پشاور میٹرو منصو بہ ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناممکن کو ممکن بنا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پشاور میٹرو منصوبے کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ناممکن کو ممکن بنا دیا پشاور ریپڈ بس منصوبے میں سنہری مسجد روڈکو 28مئی کو کھول دیا جائے گا جبکہ منصوبے پر کام 10جولائی کو مکمل کر دیا جائے گا۔کنسٹرکشن کمپنیوں کے معیاری کام پر خیبرپختونخوا حکومت نے اطمینان کا اظہار کیاہے بی آر ٹی منصوبے میں کٹھن حالات کے سامنے سیاسی احتجاج کے باوجود آخر کار تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے صوبائی حکومت کے اس منفرد اور عظیم الشان منصوبے کا افتتاح اپریل میںکیا گیاتھا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دیئے جانے والے قرضے کے بعداس منصوبے پرکام شروع کیاگیا 7مقامات پر زیر زمین میٹرو بس 27کلو میٹر پر محیط ہیں کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے اعلیٰ معیار اور بہترین کوالٹی کے میٹریل کے استعمال سے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہاہے پشاور ہائی کورٹ نے بھی بی آر ٹی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے خیبر پختونخوا کی تاریخ میں 10جولائی کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائیگی اوراس منصوبے پرپانچ لاکھ سے زائد مسافر سفرکرینگے ۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی منصوبے کے تحت بجلی کے پول بھی ہٹادیئے گئے ہیں ۔ کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے ریچ ون ، ریچ ٹو اورریچ تھری پر کا مزیدتیز کیا ہے نشتر آباد میں فلائی اوور کی تعمیر بھی تقریباً مکمل ہو گئی ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منصوبے پر چوبیس گھنٹے بالا تاخیر کام جاری ہے