عوام الناس اپنے عطیات ‘زکواٰة ‘ خیرات اور فطرانہ فاطمید فائونڈیشن کے بچوںکو دے کر انکی زندگیاں بچانے میں ہمار بھر پورا ساتھ دیں،کرنل ( ر) افضل حسن خان

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) فاطمید فائونڈیشن پشاور کے ایڈمنسٹریٹر کرنل ( ر) افضل حسن خان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے اس رمضان المبارک میں دگنا ثواب حاصل کرنے کیلئے اپنے عطیات ‘زکواٰة ‘ خیرات اور فطرانہ فاطمید فائونڈیشن میں زیر علاج ہزاروں تھیلی سیمیا و ہیمو فیلیا ء اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوںکو دے کر انکی زندگیاں بچانے میں ہمار بھر پورا ساتھ دیں ‘ انہوں نے کہا کہ فاطمید فائونڈیشن میں ان بچوں کو بلامعاوضہ مفت خون و اجزائے خون سمیت دیگر طبی سہولیات بھی دی جارہی ہے اور اسکے علاوہ ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی مفت چیک اپ کیا جاتا ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ان معصوم غریب بچوں کو ضرور یاد رکھیں اور زیا دہ سے زیا دہ اپنے عطیات ان بچوں کے نام کریں۔