پشاورسمیت دیگر علاقوں آنیوالی آندھی اورطوفان میں کئی جگہوں پر درخت پیسکو لائنوں پرگرگئے

متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ،پیسکو

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) گزشتہ شام پشاورسمیت دیگر علاقوں آنے والی آندھی اورطوفان میں کئی جگہوں پر درخت پیسکو لائنوں پرگرگئے تھی․اورٹرانسمشن لائن کی تاریں ٹوٹ کر نیچے گرگئیں تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پسکو کے 220 فیڈرز متاثرہوئے تھے ․آندھی اورطوفان کے تھمتے ہی پسکونے بحالی کا کام شروع کردیا اور 40 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی فورا بحال کردی گئی تھی تاہم 180 فیڈرز پر بحالی کا کام پبسکو عملے نے رات بھر کیا اورسحری تک 56% فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی اور روزے کے باوجود دیگر علاقوں میں بحالی کا کام جاری رکھا گیا جبکہ دوپہر تک 88% فیڈرز سے بجلی بحالی کا کام مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہی․جبکہ 10% بقیہ فیڈرز پر بھی افطاری سے قبل ہی کام مکمل کرکے تمام متاثرہ علاقو ں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی․صرف چندفیڈرز پر کام طویل ہونے کی وجہ سے جاری ہی․چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان نے بحالی کے ان تمام کاموں کی نگرانی بذات خود کی اورہدایات اری کیںجس کی وجہ سے بحالی کے کاموں کو جلد سے جلد سرانجام دینے میں مدد ملی․اس قدرتی اورغیرمتوقع کوفت کی وجہ سے عوام کو رمضان میں تکلیف کی وجہ سے پسکو معذرت خواہ ہے اور اس سلسلے میں عوام کے تعاون کو سراہتا ہی․

متعلقہ عنوان :