انجینئر ڈاکٹر محمدامجدخا ن چیف ایگزیکٹیوپسکومقرر

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) وزارت توانائی (پاورڈویژن) کے گزشتہ روز کے ایک نوٹیفیکشن کے مطابق انجینئر ڈاکٹر محمدامجدخا ن کو چیف ایگزیکٹیوپسکومقررکردیا گیا ہی․جنہوں نے چیف ایگزیکٹیوپسکوکے عہدے کا چارج گزشتہ روز ہی سنبھال کر کام شروع کردیا ہی․ڈاکٹر محمدامجدخان کا تعلق مردان کے تعلیمی اورمعزز گھرانے سے ہے انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی ․جبکہ انجینئرنگ کی ڈگری یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے حاصل کی,جہاں سے بعد ازاں انہوں نے ایم ایس سی نجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی بعدازاں انہوں نے پشاورسے ہی منیجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی․1982 میں گریجویشن کے فورا بعد انہوں نے واپڈا میں شمولیت اختیار کی اور ملک بھر کے مختلف مقامات پر ایس ڈی او ,ایکسین اور ایس ای کے طورپرفرائض سرانجام دیں․ ڈاکٹرمحمد امجد خان نے پسکو میں ایس ای, چیف انجینئر اور جنرل منیجر کی پوسٹ پر بھی کام کیا ہے چندماہ قبل ان کو چیف ایگزیکٹیوٹسکو تعینات کیا گیا ․ان کی اعلی خدمات,شفاف پالیسیوں اوربہترین صلاحتیوں کے پیش نظر اب ڈاکٹر محمدامجدخان کو چیف ایگزیکٹیوپسکو تعینات کردیا گیا ہے ․ڈاکٹرمحمدامجدخان نے اپنے عہدے کا چارج لے کر کام شروع کردیا ہے ․واضح رہے کہ ڈاکٹرصاحب انجینئرہونے کے ساتھ ساتھ منیجمنٹ میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں اورمنیجمنٹ کی بہترین کتابیں بھی ان کی زیرمطالعہ رہتی ہیں․چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر ڈاکٹر محمدامجد خان نے اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پسکو کارکنوں کو کہا کہ پسکو ہماری اپنی کمپنی ہے اس کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہم سب کا فرض ہے کمپنی ترقی کرے گی تو اس کے فوائد آپ سب کو ملیں گے جبکہ عوام کو بجلی کی فرہمی میں بہتری اور زیادہ سہولیات میسرہوں گی․انہوں نے عموما اورخصوصا رمضان المبار ک میں صارفین کو بجلی کی بہترین سہولیات دینے کا عزم کیا اور کہا صارفین کو ان کی دہلیز پر بہترسہولیات فراہم کرنا آج سے ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور ان سارے اہداف کو پسکوملازمین کے بہترتعاون سے حاصل کیا جائے گا․انہوں نے کہا کہ پسکو ملازمین پسکوکوخسارے سے نکالنے میں میرا ساتھ دیں تو میں ان کی تمام جائز مشکلات اور مسائل کو ہرسطح پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا․․انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پسکوافسران اورملازمین کے تعاون سے انشاء للہ پسکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے میں کامیابی حاصل کریں گی․فیلڈ افسران اورعملے کا صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا ان کا اولین فریضہ ہی․ہم نے عوام کو ساتھ لیکرچلناہے جس کے لئے ہم نے انہیں بہترخدمات فراہم کرنی ہوں گی او رمشکلات میں ان سے تعاون حاصل کرنا ہوگا․چیف ایگزیکٹیو پسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا کہ میری پوسٹنگ رمضان کے مبارک مہینے میں ہوئی ہے اور میری بھرپورکوشش ہے کہ رمضان میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل کوہرحال میں یقینی بنائے جائے تاکہ صارفین کو برکتوںکے اس مہینے میں کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور یہ سلسلہ رمضان کے بعد بھی سارا سال چلے گا․ چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کہا کہ پسکو کو صارف دوست کمپنی بنایا جائے گا․ہماری بھرپورکوشش ہوگی کہ ریکوری میں خاطرخواہ اضافہ ہواورلاسز میں کمی لائی جاسکی․ انہوں نے زوردیکر کہا کہ ہم ایک ٹیم کے طورپرکام کریں گے اورپسکو کے ورکرز کو ساتھ لیکر چلیں گی․ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں عوام سے تعاون کا بھی طلب گار ہوں اگروہ تعاون کریں تو تمام مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور صارفین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے ․اووربلنگ کے مسئلے پر قابوپانے کے لئے فوٹو میٹرریڈنگ کو 3 ماہ کے دوران پورے صوبے میں نافذ کروں گا تاکہ عوام کو اووبلنگ سے نجات حاصل ہوجبکہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے عوام کو بجلی کے مسائل سے نجات دلانا میرا وعدہ ہی․ ا سی طرح عوام کو دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے بجلی فراہمی میں بہتری کے ساتھ ساتھ عوام کو ان کی دہلیز پر تمام سہولیات دستیاب ہوں گی․چیف ایگزیکٹیو پسکو نے کہا کہ عوام کنڈے ہٹا کر بجلی بلو ں کی ادائیگی یقینی بنائیں توسہولیات کی فراہمی بھی بہترہوگی اورنئے ترقیاتی کام بھی شروع کئے جاسکیں گی․