سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھایا جانے والا اقدام باعث فخر ، رمضان المبارک گناہوں سے نجات کا مہینہ ہے اس کا بہترین استقبال کریں، عائشہ فہیم

ہفتہ 19 مئی 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ فہیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اٹھایا جانے والا اقدام باعث فخر ہے رمضان المبارک گناہوں سے نجات کا مہینہ ہے اس کا بہترین استقبال کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک ہمیں قرآن سے تعلق اور تقویٰ کا پیغام دیتا ہے یہ بابرکت مہینہ ہمارے لیے باعث رحمت ، مغفرت اور نجا ت جہنم کا ذریعہ ہے ۔

انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے نامناسب رمضان ٹرانسمیشنر پر لگائی جانے والی پابندی خوش آئند ہے نیز اسلامی موضوعات پر گفتگو کے لیے مستندافراد کی شرط قابل تحسین ہے ہم اس طرح کے مزید اقدامات کے منتظر رہیں گے ۔ انہوں نے دُعا کی کہ خداتعالیٰ اس رمضان کو تزکیہ نفوس اور بیداری امت کا مہینہ بنا دے ۔