راولپنڈی ’ ماتحت عدالتوں نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو 1سالہ پروبیشن پر پابند عدالت کر دیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان نے تھانہ کہوٹہ کے مقدمہ قتل میں نامزدملزم اعجاز حسین کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بری کر دیاجبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے تھانہ آر اے بازار کے منشیات کیس میں ملزم تیمور علی کو ایک سال پروبیشن کی سزا سنا دی ۔

متعلقہ عنوان :