ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے خیانت مجرمانہ کے 2 مقدمات میںنامزد ملزم ملک محبوب کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے خیانت مجرمانہ کے 2 مقدمات میںنامزد ملزم ملک محبوب کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی جو پولیس کی موجودگی میں احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاملزم ملک محبوب کے خلاف طاہر محمود بٹ اور محمد رئوف نے الگ الگ مقدمات درج کروائے تھے جن میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے ان کے شورومز سے 2 لینڈ کروزرگاڑیاں حاصل کیں جو بعدازاں واپس کرنے کی بجائے غائب کر دیں جبکہ پولیس نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :