جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں فریقین کے درمیان گزشتہ روز بھی جھگڑے کے دوران لاتوں مکوں کی بارش

ہفتہ مئی 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں فریقین کے درمیان گزشتہ روز بھی جھگڑے کے دوران لاتوں مکوں کی بارش کر تے ہوئے فریقین باہم گتھم گتھا ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گزشتہ روز سول جج راجہ حنیف کی عدالت میں تھانہ روات کے سمیرہ نامی خاتون کے گھر کو آگ لگانے کے مقدمہ میں ملزم فریق شکیل احمد وغیرہ کے خلاف سماعت جاری تھی کے عدالت کے باہر فریقین میں جھگڑا ہوا۔