Live Updates

عمران خان بتائیں کہ وہ ملک بھر کے لوٹوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے کون سا نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں : اشرف بھٹی

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہورکے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ وہ ملک بھر کے لوٹوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرکے کونسا نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں عمران خان نے تو قائد کے پاکستان کو اپنی منفی اور گندی سیاست سے آلودہ کرنے کی کوشش کی ہے عمران خان نے سیاست میں سیاسی مخالفین پرکیچڑ اچھالنا اور ان کی پگڑیاں اچھالنا معمول بنالیا ہے انہوں نے سیاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ لوگوں کے پیسو ں سے کینسر ہسپتال بنا کر انہوں نے کونسا کارنامہ سر انجام دیا ہے وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے بنی گالہ کن پیسوں سے خریدا ہے عمران خان کی ہر بات اور قول و فعل میں بے پناہ تضاد موجود ہے وہ شیخ رشید کے خلاف ٹی وی پر بیٹھ کر بولتے رہے اور آج کل انہوں نے اسی کو اپنا مشیر رکھا ہوا ہے جن لوگوں پر نیب کے کیسز چل رہے ہیں وہ لوگ اگر ان کی جماعت میں شامل ہو جائیں تو اس کے بعد وہی بندہ دودھ کا دھلا ہوا بن جاتا ہے پی ٹی آئی لوٹوں کی ڈرائی کلین والی لانڈری بن کررہ گئی ہے بطور سیاسی جماعت تحریک انصاف ایک لوٹوں کی آمجگاہ بن کررہ گئی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات