سٹی پولیس افسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نیاعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 3ایس ایچ اوز سمیت 20پولیس افسران و جوانوں میں مجموعی طور پر2لاکھ 41ہزار روپے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

ہفتہ مئی 19:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی افضال احمد کوثر نیاعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 3ایس ایچ اوز سمیت 20پولیس افسران و جوانوں میں مجموعی طور پر2لاکھ 41ہزار روپے نقد انعام و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں اردل روم کے دوران سی پی او نے تھانہ رتہ امرال کے مشہور خاتون ٹیچر قتل کیس میں ملزمان گرفتار کرنے پر اُس وقت کے ایس ایچ اوتھانہ رتہ امرال انسپکٹر زمان رضا کو 50ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ،اسسٹنٹ سب انسپکٹرذکا اللہ کو 25ہزار روپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹروقار احمد کو 25ہزار روپے، عبید علی ہیڈ کانسٹیبل کو 10ہزار روپے ، عرفان مشتاق کانسٹیبل کو 10ہزار روپے ، عثمان بشیر کانسٹیبل کو 10ہزار روپے اور عتیق کانسٹیبل کو10ہزار روپے نقد انعام دیا جبکہ تھانہ ایئر پورٹ میں302/397ت پ کی دفعات کے تحت درج مقدمہ نمبر258/18 میں ملزمان گرفتار کرنے پر اُس وقت کے ایس ایچ اواحسن تنویر کیانی سب انسپکٹرکو مبلغ10ہزار روپے نقد انعام دیا، تھانہ گنجمنڈی سے قتل اور ڈکیتی کے جرائم میں مطلوب فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ رتہ امرال سب انسپکٹرریاض احمدکو50ہزار روپے ، سب انسپکٹرمحمد شہبازکو 10ہزار ورپے ،سب انسپکٹر محمد الیاس کو10ہزار روپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹرمظہر حنیف قادری کو 5ہزار روپے اورزیر تربیت اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اختر، تصدق حسین ایل ایچ سی، امتیاز حسین ہیڈ کانسٹیبل، یاسر نعمان ہیڈ کانسٹیبل، منظور ناصر کانسٹیبل ، محمد افضل کانسٹیبل، سمیر مقبول کانسٹیبل ، شعیب احمد کانسٹیبل کو مبلغ2ہزار روپے فی کس انعام دیا اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں اچھے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اُن کو انعام سے نوازا جائے گااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز، راولپنڈی محمد بن اشرف بھی سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :