خضدار پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) خضدار پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب دو مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی خضدار ضیاء مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی عبدالستار مینگلا ور ایس ایچ او عبدالعزیز شاہوانی نے دیگر عملے کے ہمراہ کھٹان ایریا میں کا رروائی کر تے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب دو مفرور ملزمان نذیر احمد اور محمد رفیق کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کا رروائی شروع کر دی دونوں ملزمان کافی عرصے سے مفرور تھے مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :