آن لائن ٹیکسی سروس ’’ کریم‘‘ سرمایہ کاروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر فراڈ میں ملوث

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) آن لائن ٹیکسی سروس کریم ’’Cream‘‘ سرمایہ کاروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر فراڈ کررہی ہے ۔ فراڈ کے نت نئے طریقے اختیار کرکے سرمایہ کاروں کے کیپٹن کی آئی ڈیز بھی بلاک کردی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی ہر ہفتے سرمایہ کاروں کو بونس دیتی ہے مگر جب کیپٹن بونس کی دی گئی رقم کے قریب پہنچتا ہے تو اس کی آئی ڈیز ہلاک کردی جاتی ہے اور فراڈ سے نہیں دی جاتی رائڈ اس کو دینے کی بجائے کسی اور کو دے دی جاتی ہے۔

کمپنی جب سرمایہ کار کی گاڑی لیتی ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ حاصل شدہ پر 100میں سے 25کمپنی کے ہوں گے۔ مگر کمپنی حاصل شدہ رقم پر 100میں سے 25روپے نہیں لیتی بلکہ 30سے 35فیصد رقم ہتھیا لیتی ہے۔ کریم میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس’’ کریم ‘‘کے ظلم و ستم سے سرمایہ کاروں کو بچایا جائے اورکمپنی کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔