وزارت پوسٹل سروسز اور پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال2018-19ء کے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئی18ارب60کروڑ60لاکھ63ہزار روپے کے غیر ترقیاتی فنڈز حاصل کئے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) وزارت پوسٹل سروسز اور پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال2018-19ء کے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئی18ارب60کروڑ60لاکھ63ہزار روپے کے غیر ترقیاتی فنڈز حاصل کئے ہیں،یہ تمام اخراجات سال بھر میں مردہ جان ادارے کے جاندار ملازمین کی تنخواہوں،الاؤنسز اور دیگر مراعات میں صرف کرنے ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال2018-19ء کیلئی9ارب95کروڑ ،17لاکھ5ہزار روپے ملازمین کے اضافی اخراجات،6ارب97کروڑ، 70لاکھ،10ہزار روپے تنخواہوں،2ارب،97کروڑ46لاکھ95ہزار روپے الاؤنسز،7 ارب،70کروڑ،66لاکھ،95ہزار روپے ریگولر الاؤنسز،3ارب،72کروڑ،40لاکھ روپے ریٹائرمنٹ بینفٹ آپریٹنگ اخراجات کی مد میں4ارب،3کروڑ،57لاکھ،67ہزار روپے،انٹرنیٹ پے منٹس کی مد میں2کروڑ24لاکھ روپے کے اخراجات ظاہر کئے تھے۔

اس طرح وزارت پوسٹل سروسز نے مالی سال2018-19ء کیلئے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں58کروڑ روپے کی منظوری حاصل کی ہے،جس میں تنخواہوں کی مد میں17کروڑ78لاکھ9ہزار،الاؤنسز کی مد میں61لاکھ69 ہزار روپے جبکہ کل غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں58 کروڑ روپے کی منظوری حاصل کی ہی۔

متعلقہ عنوان :