حیدرآباد، صدرقومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو کا قاسم آباد تعلقے اسپتال کا دورہ

پانی کی قلت کے متاثر علاقے ہادی نگر پہنچ کر علاقہ مکینوں سے ملاقات کی، واسا انتظامیہ کوپانی فراہمی کی ہدایت

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے قاسم آباد تعلقے اسپتال کا دورہ کیا اور پانی کی قلت کے متاثر علاقے ہادی نگر پہنچ کر علاقہ مکینوں سے ملاقات کر کے واسا انتامیا کوپانی فراہمی کی ہدایت کی۔ قاسم آباد اسپتال انتظامیہ ایاز لطیف پلیجو کو ہسپتال میں موجود علاج کی سہولیات اور مسائل سے آگاھ کیا۔

اس موقعے پر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے قاسم آباد اسپتال نیشنل ہائے وے کے قریب بڑی آبادی کی مین ہاسپیٹل ہے، جہاں میڈیکو لیگل سیکشن، برنس وارڈ، پینے کے پانی کی سہولت نہیں، ڈرینج سسٹم خراب ہے، بچوں کے وارڈ میں ایئرکنڈیشن نہیں۔ ڈجیٹل ایکسرے مشین نہیں، لیبارٹری اپ گریڈ نہیں، سندھ حکومت قاسم آباد تعلقے اسپتال کے مسائل فوری طور پر حل کرے۔

(جاری ہے)

ہاسپیٹل میں میڈیکو لیگل سیکشن قائم کیا جائے۔ برنس وارڈ قائم کیا جائے۔ دل اور گائنے وارڈ کی ایس این ای نہیں، فوری طور ایس این ای منظور کی جائے۔ انہوں نے کہا کے ہاسپیٹل میں پینے کے صاف پانی کی سہولت دی جائے۔ بدحال ڈرینج سسٹم کو ٹھیک کیا جائے۔ بچوں کے وارڈ میں ایئرکنڈیشن فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے قاسم آباد کی ترقی کے نام پر پیپلز پارٹی نے اربوں روپے ہڑپ کیئے ہیں۔

سحرش ننگر، شیدی گوٹھ، ڈومرا گوٹھ، سونو ڈیشک، بختاور کالونی، قادر نگر، بہٹائی ٹائون، محمد خان باگرانی، سنجر میربحر اور دوسرے علاقے کھنڈر اور کچرے کے ڈہیر بن گئے ہیں۔ لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں۔ ڈرینیج تباھ ہے۔ گلیوں اور علائقوں میں کچرے کے ڈہیر ہیں۔ سولر اسٹیٹ لائیٹ کا منصوبا کرپشن کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔ میونسپل کمیٹی کو ملنے والے کروڑوں روپئے حکومتی دو بھائیوں کی اوطاق کے خرچ کے نام پر ہڑپ ہو رہے ہیں۔

نیب کو پیپلز پارٹی کی کرپشن نہیں نظر آتی مگر آنے والا دور ترقی اور تبدیلی کا ہے۔ قاسم آباد سمیت تمام سندھ کے لوٹی ہوئی دولت کا حساب لیا جائیگا۔ ایاز لطیف پلیجو نے ھادی نگر میں حمید ہنگورو سے ان کے بہانجے کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقعے پر علاقہ مکینوں نے بتایا کے علاقے میں پانی فراہمی بند ہے، جس وجہ سے لوگ ٹئنکر کے ذریعے پانی خرید کرتے ہیں۔

اس موقعے پر ایاز لطیف پلیجو نے ایم ڈی واسا مسعود جمانی اور ایکسین واسا قاسم آباد ذیشان ملک سے رابطا کر کے ڈیڈ لائین دی کے رات ۹ بجے تک پانی فراہمی ممکن بنائی جائے اور علائقے میں پانی کی قلت کا مسئلا مستقل حل کیا جائے۔ ایاز لطیف پلیجو نے علائقہ مکینوں سے کہا کے کام نہیں کرنے والے کرپٹ بیورو کریسی کو عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا اور عوام سے مل کر آفیسوں کا گہیرائو کیا جائے گا۔ اس موقعے پر ڈاکٹر گلزار جمانی، ڈاکٹر عزیز ٹالپر، الطاف خاصخیلی، ایڈووکیٹ روشن کنرانی، منصور لاکھو اور دیگر رہنما ساتھ تھے۔