حیدرآباد، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا اجلاس

اجلاس میں HDAکے ریفرنڈم میں مہران ورکرز یونین کی فقید المثال کامیابی پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA)کا اجلاس صدر یونین عبداللطیف نظامانی کی زیر صدارت لیبر ھال میںمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی رہنما اقبال احمد خان ، اعظم خان ، محمد حنیف خان ، رفیع الدین شاہ ، ریحان کے کے ،اسد اللہ، رائو سعید احمد، عبدالوحید پٹھان، عبدالمناف نظامانی ، و دیگر موجود تھے۔

اجلاس کے ابتداء میں ڈپٹی منیجر PROحیسکو صادق کمبر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی جس میں مرحوم کے درجات کی بلندی ، اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے کی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر صادق کمبر سے تعزیت کرتے ہوئے صدر یونین نے کہا کہ اللہ رب العزت اس دکھ کو برداشت اور صبر کرنے کی توفیق عطا کرے آمین۔

(جاری ہے)

اجلاس میں HDAکے ریفرنڈم میں مہران ورکرز یونین کی فقید المثال کامیابی پر انکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا انکی کامیابی طویل جدوجہد محنت اور مزدور مفاد کیلئے کام کرنے پر میسر آئی ۔

اب ان پر ادارے کے محنت کشوں کی خدمت کا فریضہ پہلے سے بھی بڑھ گیا ہے کیونکہ یہ اب قانونی طور پر نمائندگی کا حق رکھتے ہیں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے اس ریفرنڈم میں ان کی حمایت کی تھی C کے بینر تلے واپڈا سی بی اے یونین بھی انکے ساتھ ہے اور مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے لیبر ھال کے دروازے ہمیشہ کی طرح سب کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے یونین کی جانب سے کامیاب ملک گیر یوم شہداء منانے پر تمام واپڈا ملازمین اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کے یونین نمائندگان و افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں لیکن اصل کامیابی ہمیں اسوقت حاصل ہوگی جب ہم اپنے ملازمین کی قیمتی جانوں کو محفوظ بناسکیں حادثات میں کمی لاسکیں یوم شہداء کا بنیادی مقصد حادثات کی روک تھام، شعور کی آگہی ، سیفٹی قوانین پر عملدرآمد شامل ہیں۔

دعا ہے اللہ رب العزت تمام ملازمین کو حادثات سے محفوظ اور اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ انہوں نے دنیا عالم میں ایک ساتھ رمضان المبارک کی رحمتوں کی شروعات پر عالم اسلام اور محنت کشوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ماہ صیام کی برکتوں سے تمام مسلمانوں پر اپنی رحمت ، فضل اور انعامات سے نوازے اور ہم سب کو اس ماہ کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق دے آمین۔