حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر انیس احمد دستی کا مختلف علاقوں کادورہ

گراں فروشوں پر2لاکھ48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد انیس احمد دستی نے اشیاء خورد و نوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع حیدرآباد کے مختلف علاقوں کادورہ کیااور49 گراں فروشوں پر2لاکھ48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور انہیں تنبیہ کی کہ وہ گراں فروشی سے باز رہیںاوراس ماہ مقدس میں اشیاء خورد ونوش سرکاری مقررہ قیمتوں پرفروخت کریںبصورت دیگر ان پر بھاری جرمانہ عائد کیاجائیگا-تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز18 مئی کو ڈی سی حیدرآباد نے تعلقہ سٹی حیدرآباد میں 10 گراں فروشوںپرجرمانہ عائد کرکے ان سی77 ہزار روپے،تعلقہ لطیف آباد میں 6 گراں فروشوں سے 27 ہزار روپے ، تعلقہ قاسم آباد میں31 گراں فروشوں سے ایک لاکھ42 ہزار روپے اورتعلقہ حیدرآباد دیہی میں2 گراں فروشوں سے 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا -ڈی سی حیدرآباد نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ سرکاری مقررہ نرخ کی لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کریں۔

متعلقہ عنوان :