رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقے بجلی کی بندش کے بعد کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں،رہنما پی ایس پی حیدرآباد

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، سینئر نائب صدر شعیب جعفری ، فہیم آرائیں ، کامران خانزادہ ، افتخاراحمد ، جنرل سیکریٹری رضوان گدی تعلقہ صدرز راحیل قائم خانی و طارق کاظمی نے حیسکو حکام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی حیدرآباد کے مختلف علاقے بجلی کی بندش کے بغیر کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں کہ وہاں بجلی نام کی کوئی شے نہیں ہے اور ٹرانسفارمر کو کئی کئی دن ہوگئے خراب ہوئے اور انہیں مرمت کے نام پر لے کر گئے ہوئے ہیں لیکن انہیں واپس لاکر لگایا نہیں گیا اس وجہ سے علاقہ میں نہ بجلی ہے اور نہ پانی ، روزہ دار شدید گرامی میں بہت پریشان ہیں لیکن حیسکو حکام وزارت پانی و بجلی نے حیدرآباد کو پاکستان کا حصہ ہی نہیں سمجھا ہوا ہے کہ وہاں کوئی توجہ دی جائے پر علاقہ میں حیسکو حکام کے خلاف احتجاج ہورہا ہے میڈیا کے ذریعے آواز اُٹھائی جارہی ہے لیکن عوام کو لاچار اور بے بس سمجھ کر کوئی سننے والا نہیں کہ حیسکو نے اس گرمی و رمضان سے قبل ٹرانسفارمر کا بندوبست کیوں نہیں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صر ف سپریم کورٹ ہی ایسے واقعات کا نوٹس لے رہی ہے گذرشتہ دنوں حیسکوکے خلاف نوٹس لیا لیکن حیسکو حکام کی ڈھتائی کہ پھر بھی ان کے کان پر جوں نہیں آئیں لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور حیسکو کے حکام کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور ہنگامی طور پر ٹرانسفارمر فراہم ونصب کئے جائیں اور عملہ کو پابند کیا جائے کہ وہ خرابی کو فوراً درست کریں افطار و سحری کے اوقات میں حکومت کے علان کردہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے پر عمل درآمد کرایا جائے ۔