حیدرآباد، ماہ رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زند گی اجیرن کردی ہے،ایم این اے سید وسیم

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) محکمہ حیسکو کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے حیدرآباد کے عوام کی زند گی اجیرن کردی ہے۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم نے حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے نام پر عوام کو بجلی سے محروم رکھنے کے خلاف شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کیلئے ایکسین اور ایس ڈی او سمیت دیگر عملاعوام سے مینٹینس کے نام پر غیر قانونی طور پر 30 سے 40 ہزار روپے عوام سے وصول کر رہے ہیںجو محکمہ حیسکو کے افسران و عملے کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے اس غیرقانونی طریقے سے عوام سے پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے تاکہ عوام کو پریشان کرنے والوں اور ان سے غیرقانونی طریقے سے پیسے وصول کرنے والوں سے نجات دلائی جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ حیسکو کے کرپٹ افسران اور عملا اپنا قبلہ درست کر لیںعوام مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے اور فرائض میں کوتاہی برتنے والے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام محکمہ حیسکو کی جانب سے اضافی بلنگ اور ناجائز ڈیڈیکشن بہت مشکلات کا سامنے کر رہے ہیں لیکن حیسکو کے اعلیٰ افسران سمیت دیگر عملاعوام مسائل میں اضافے کا باعث بنے ہوئے ہیں جو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ حیسکو کے ایماندار اعلیٰ افسران محکمہ کو بدنام کرنے والے افسران و عملے کے خلاف فوری طور پرایکشن لیں اور ٹرانسفارمز کی تبدیلی کے نام پر عوام سے ناجائز طریقے سے پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف بھی فی الفور ایکشن لیں تاکہ عوام کو بجلی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائی جائے۔