پاک فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ بن چکا، عمران خان

نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، ٹویٹر پیغام

ہفتہ مئی 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، پاک فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ بن چکا ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب بھی اقتدار سے باہر ہوتا ہے فوج کے خلاف باتیں کرتا ہے، نواز شریف نی1994ء میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی بڑی سازش کی اور فوجی قیادت پر ہیروئین، اسمگلنگ منصوبے کا الزام لگایا، ٹویٹ میں عمران خان نے نواز شریف کے امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو جنرل اسلم بیگ اور اسد درانی پر الزامات کا انٹرویو ٹویٹ کیا اور کہا کہ نواز شریف نی1994ء میں بھی ایسا ہی کیا فوج کو بدنام کرنا نواز شریف کا وطیرہ بن چکا ہے۔