حافظ آباد، گائوں چک چٹھہ کے قریب نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

ہفتہ 19 مئی 2018 19:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں چک چٹھہ کے قریب سترہ سالہ نوجوان نہر جھنگ برانچ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

جگانوالہ روڈ کا رہائشی عدنان ولد عبدالستار نے نہر جھنگ برانچ میں نہانے کے لئے گیا۔جب اس نے نہر میں چھلانگ لگائی تو وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی نعش کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :