مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ مئی 19:27

مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا
شیخوپورہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا۔۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے آخری ایام میں داخل ہو چکی ہے چند روز بعد قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کی مدت اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے مرکزی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام کر کے انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہونے کی کوشش کر سکے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی مرکزی اور پنجاب کی صوبائی حکومت اس حوالے سے کافی متحرک نظر آ رہی ہے۔۔مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے وعدے کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا۔۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 1180 میگا واٹ کے بھکی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکی پاور پلانٹ سے 1180 میگاوٹ بجلی حاصل ہو گی اور پاور پلانٹ 8 روپے فی یونٹ بجلی مہیا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھکی، بلوکی، حویلی بہادر شاہ کے پلانٹس میں جدید ترین مشینری لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے آدھی قیمت پر لگے جس سے صارف کو فائدہ مل رہا ہے اور ان منصوبوں سے آدھی قیمت پر بجلی مل رہی ہے۔

اس موقع پر بھی شہباز شریف اپنے مخالفین پر تنقید کرنا نہ بھولے ۔اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ 5 سال میں کے پی کے میں بجلی کی ریل پیل کر دیں گے لیکن خان صاحب 5 سال میں 80 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے۔یاد رہے کہ اس پہلے نواز شریف بھی اپنی وزارت عظمیٰ میں اس کا افتتاح کیا تھا ۔اس وقت کہا گیا تھا کہ اس منصوبے سے نیشنل گرڈ کو 717 میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ اس کی تعمیر 18 ماہ میں مکمل ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ یہ ایل این جی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا پاور پلانٹ ہے۔ کم ترین لاگت سے تیار ہونیوالے اس منصوبے سے7 روپے37 پیسے فی یونٹ سستی ترین بجلی پیدا ہو گی ۔