احتساب عدالت نےنوازشریف اورفیملی سے127سوالات پوچھ لیے

سوالنامہ29صفحات پرمشتمل ہے،عدالتی سوالنامے میں نواز شریف سےعوامی عہدوں سےمتعلق بھی سوال شامل کیے گئے،عدالت نے تینوں ملزمان سے کئی مشترکہ سوال بھی پوچھے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 مئی 2018 19:52

احتساب عدالت نےنوازشریف اورفیملی سے127سوالات پوچھ لیے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) : احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اورشریف فیملی سے127سوالات کے جوابات پوچھ لیے ہیں،سوالنامہ29 صفحات پرمشتمل ہے،عدالتی سوالنامے میں نواز شریف سےعوامی عہدوں سےمتعلق بھی سوال شامل کیے گئے،عدالت نے تینوں ملزمان سے کئی مشترکہ سوال بھی پوچھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریف فیملی کےخلاف ایون فیلڈریفرنس سے متعلق سوال نامہ دے دیا ہے۔

سوالنامہ کے مطابق الزام ہے کہ جائیداد پبلک آفس ہولڈ کرتے ہوئے کرپشن کے پیسے سے بنائی گئی، دفاع میں کچھ ہے؟ عدالت کا مریم نوازسے سوال کیا کہ آپ پرالزام ہے کہ آپ نے جےآئی ٹی کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کیں۔ الزام ہے کہ آپ کی طرف سے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی؟ نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ الزام ہےکہ گلف اسٹیل ملزکے25 فیصد شیئرزکی فروخت کے معاہدے کا وجود نہیں؟ رابرٹ ریڈلے کی گواہی پر آپ کاکیا موقف ہے ؟ واجد ضیاء کےشواہد کے مطابق قطری خطوط افسانہ تھے، آپ کیا کہتے ہیں؟ دفاع میں کچھ کہنا یا گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں؟ آپ پرالزام ہے کہ آپ نیلسن اورنیسکول کی ملکیتی جائیداد کے بے نامی دارہیں؟ اسی طرح الزام ہے کہ لندن فلیٹس1993ء سے آپ کے قبضے میں ہیں، کیا یہ بات درست ہے؟ عدالت نے تمام ملزمان سے درست تاریخ پیدائش بھی پوچھ لیں۔

(جاری ہے)

عدالتی سوال نامے میں نواز شریف سے عوامی عہدوں سے متعلق بھی سوال شامل کیے گئے ہیں۔ عدالت نے تینوں ملزمان سے کئی مشترکہ سوال بھی پوچھے۔ عدالت نے واجد ضیاء کے بیان سے متعلق بھی سوالات پوچھے۔ جےآئی ٹی میں اپنے دفاع میں پیش کی گئیں دستاویزات کےبارےمیں کیا جواب ہے؟ سپریم کورٹ میں اپنےدفاع میں پیش کی گئیں دستاویزات کےحوالےسےکیا کہیں گے؟