برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی پہلے ہی دن قیاس آرائیوں کا نشانہ بننے لگی

19 مئی کی تاریخ شادی کے لیے بد شگون قرار،اسی تاریخ کو 1536 میں کنگ ہنری 8 کی ملکہ برطانیہ کا سر قلم کیا گیا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 19:53

برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی پہلے ہی دن ..
لندن ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی پہلے ہی دن قیاس آرائیوں کا نشانہ بننے لگی۔ 19 مئی کی تاریخ شادی کے لیے بد شگون قرار،اسی تاریخ کو 1536 میں کنگ ہنری 8 کی ملکہ برطانیہ کا سر قلم کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور تاریخ ساز شادی ہو گئی۔برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی آج ونڈسر کاسل میں انجام پائی۔

شہزادی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادے ہیری اور میگھن آج ایک بڑی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہی جوڑے کی شادی پر عوام میں بھی شدید جوش خروش دیکھنے میں آیا تھا۔شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔جب کہ شاہی خاندان کی اس شادی کی تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑے کی شادی میں نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

تا ہم برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی پہلے ہی دن قیاس آرائیوں کا نشانہ بننے لگی۔19 مئی کی تاریخ شادی کے لیے بد شگون قرار دے دیا گیا کیونکہ اسی تاریخ کو 1536 میں کنگ ہنری ہشتم کی ملکہ برطانیہ کا سر قلم کیا گیا تھا۔
ملکہ اینا بولین 1533سے لے کر 1536 تک کنگ ہنری ہشتم کی زوجیت میں رہیں یوں پوری سلطنت پر انکا سکہ چلتا رہا ۔

تا ہم جلد ہی ان پر غداری کا مقدمہ بنا دیا گیا اور کچھ مزید بھی سنگین الزامات ان پر عائد کئیے گئے ۔انکو صفائی کا موقع دیا گیا لیکن برطانوی تاریخ دانوں کے مطابق ملکہ اینا بولئین اپنے آپ کو بے گناہ ثابت بہ کر سکیں اور 19 مئی 1536 کو ملکہ برطانیہ کا سر قلم کر دیا گیا ۔اسی وجہ سے 19 مئی کی تاریخ کو برطانوی شاہی خاندان کے لیے منحوس کہا جاتا ہے۔