سلیم مانڈوی والکا ٹیکساس میں فائرنگ سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

ہفتہ 19 مئی 2018 20:04

سلیم مانڈوی والکا ٹیکساس میں فائرنگ سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے ٹیکساس میں فائرنگ سے ہونیوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے والدین سے اظہار تعزیت کیا۔انھوں نے کہا کہ ٹیکساس میں فائرنگ سے سبیکا شیخ کی ہلاکت پر افسوس ہوا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میںان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انھوں نیامریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشویش کا بھی اظہار کیا۔