مخالفین کے پاس عوامی ایجنڈا نہیں ہے، ادریس احمد باجوہ

ہفتہ 19 مئی 2018 20:04

سیالکوٹ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر ادریس احمد باجوہ نے کہا ہے کہ مخالفین کے پاس عوامی ایجنڈا نہیں ہے ۔ سب عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد عوامی جماعت ہے جس کے پاس ملکی ترقی کا ایجنڈا ہے اور جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے ۔

ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہم سب کا ہے اور مل کر اس توانا و خوشحال بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے محنت ، دیانت اور امانت کو شعار بنانا ہو گا ۔ ہماری قیادت پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت سامنے آرہی ہے اور عوام جان چکے ہیں کہ روشن پاکستان کا مستقبل نئی نسل کی جدوجہد سے وابستہ ہے ۔ نئی نسل بھرپور صلاحیتوں کی مالک اور ملک کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ۔ ہماری حکومت نے جس طرح کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ مخالفین کو ہماری کامیابیاں ہضم نہیں ہو رہی ۔ مسلم لیگ(ن) ترقی کی علامت ہے اور ترقی کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :