ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو نقدی ، طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ہفتہ 19 مئی 2018 20:04

سیالکوٹ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو نقدی ، طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کے گاؤں ورسالکے میں مقامی شہری بشیر کے گھر پر گزشتہ روز نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہو گئے اور ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحہ سے خوفزدہ کر کے دولاکھ روپے سے زائد کی نقدی ، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :