ڈی سی اور ڈی پی او کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ہفتہ 19 مئی 2018 20:04

سیالکوٹ۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈی سی اور ڈی پی او تیسرے روزے بھی سبزی و فروٹ منڈی علی الصبح جاپہنچے جہاں پر انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی ہونے والی نیلامیوں کا جائزہ لیا، اے سی سیالکوٹ شاہد عباس اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے ڈی سی کو بتایا کہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی رسد اطمینان بخش ہے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی سی ڈاکٹر فرخ نوید نے سستے رمضان بازار جناح اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور پھلوں کے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کے معیار اور قیمتوں کی پڑتال کی ۔ انہوں نے اس موقع پر موجود سستے رمضان بازار کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازاروں میں صبح 9سے شام 6بجے تک تمام ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :