نگراں وزیراعظم کا معاملہ سیاستدان جلد حل کرلیں،زاہد خان

نگراں وزیراعظم کی تقرری الیکشن کمیشن نے کیا تولوگوں کا سیاستدانوں سیاعتماد اٹھ جائے گا ،ْ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کا بیان

ہفتہ 19 مئی 2018 20:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی یا الیکشن کمیشن کے پاس جانے نہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک جاری بیان میں اے این پی رہنما نے کہاکہ وزیر اعظم اورخورشید شاہ جلد از جلد نگراں وزیراعظم کے نام پراتفاق کرلیں۔انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری الیکشن کمیشن نے کیا تولوگوں کا سیاستدانوں سیاعتماد اٹھ جائے گا۔انہوںنے کہاکہ توقع ہے کہ وزیراعظم اورخورشید شاہ انا کوچھوڑکرنگراں وزیراعظم کا فیصلہ کریں گیاور اس وقت ملک کو ایسا نگراں وزیر اعظم چاہیے جو غیر جانبدار ہو اور الیکشن وقت پر کروائے۔