Live Updates

کسی کو کوئی حق نہیں وہ دوسرے مذاہب کے افراد کی تذلیل کرے ‘طارق مسیح گل

پالیمانی سیکرٹری کی قیادت میں اقلیتی نمائندوں ،کارکنوں کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 19 مئی 2018 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور طارق مسیح گل نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن عارف عباسی کے مسیحی قوم کے خلاف نازیبا الفاظ قائداعظم کے اقلیتوں کے متعلق فرمودات سے انحراف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ایم پی اے شازیہ طارق ، ایم پی اے شہزاد منشی ، ایم پی اے شکیل آئیون کھوکھر ، ڈسٹرکٹ ممبردائود شریف سہوترا اور دیگر کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے ارکان کے نا زیبا الفاظ کی گونج ملک میں مذہبی انتشار پھیلانے کی سازش ہے ، ہم مسلم لیگ (ن) کے کارکن تھے ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، عمران خان نے پہلے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف سازشیں کر کے ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی اور اب مذہبی انتشار پھیلا کر ملک میں آگ لگانے کی سازش کی جا رہی ہے جسے ہم ہر صورت ناکام بنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ دوسرے مذاہب کے افراد کی تذلیل کرے ، ہم سب پہلے پاکستانی ہیں ، ہم دوبارہ اسمبلی میں پہنچ کر توہین آمیز نا زیبا الفاظ بولنے والوں کیخلاف قانون سازی کریں یگاور آئندہ چند دنوں میں ایکشن کمیٹی بنا کر سپریم کورٹ میںبھی ایسے اقدام روکنے کیلئے رٹ دائر کریں گے ۔بعد ازاں طارق مسیح گل کی قیادت میں اقلیتی نمائندوں اور کارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات