ڈپٹی کمشنر پشین کا جعلی اور ناقص مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،, ناقص مشروبات کی بولتیں برآمد، فیکٹری سیل کردی

ہفتہ مئی 20:15

کوئٹہ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشین کا جعلی اور ناقص مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ناقص مشروبات برآمدکرلئے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے ہمراہ قاضی ہاؤسنگ اسکیم میں جعلی اور ناقص مشروبات بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں ناقص مشروبات کی بوتلیں برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔