سبزی و فروٹ منڈی سے معیاری اشیاء فروخت کر نے کیلئے لائی جائیں،ملک مشتاق حسین نائچ

ہفتہ 19 مئی 2018 20:15

وہاڑی۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی ملک مشتاق حسین نائچ ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی فضل بخاری نے صبح سویرے سبزی و فر وٹ منڈی کادورہ کیا۔ سبز یو ں اور پھلوں کی قیمتوں جائزہ لیا اور وزن چیک کیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی جی ملک مشتاق حسین نائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایت کے مطابق سبز یوں اور پھلوں کی قیمتوں کو باقا عدگی سے چیک کیا جارہاہے اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہاہے تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتوں میں استحکام رہے اور عوام کو کسی قسم کی پر یشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

انہوںنے مز ید کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی سے معیاری اشیاء فروخت کر نے کیلئے لائی جائیں ناقص اور غیر معیاری سبز یاں او ر فروٹ منڈی نہ آنے دیا جائے اور کو الٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :