ڈپٹی کمشنر کی رمضان بازاروں کے انچارجز کو طلب کے مطابق سپلائی کویقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 19 مئی 2018 20:15

فیصل آباد۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے رمضان بازاروں کے انچارجزکو ہدایت کی ہے کہ سٹالز پر بارباراشیاء کو چیک کرکے صارفین کی طلب کے مطابق سپلائی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت سی پی او اطہر اسماعیل کے ہمراہ سمندری میں سستے رمضان بازارکا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری عبدالغفاراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازارمیں پھلوں،سبزیوں،کریانہ اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوںِ،معیار اور دستیابی کاجائزہ لیا۔انہوں نے سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے عمل کا معائنہ کرتے ہوئے سیل ریکارڈ چیک کیا اور ناپ تول کے کنڈے درست حالت میں رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وزن کے پیمانوں کو بار بار چیک کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چکن کے سٹال پر صفائی ستھرائی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے اشیاء کے معیار اور عام مارکیٹوں کے فرق کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ رمضان بازاروں میںصارفین کو سستے داموں معیاری اشیاء فراہم ہورہی ہیں اور ان انتظامات میں کمی نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لئے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے لہذا سٹالز پر صاف ستھری ومعیاری اشیاء ہی نظر آنی چاہیں۔

انہوں نے صفائی ستھرائی،گاڑیوں کی پارکنگ،سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر انتظامات کو فعال رکھنے کی ہدایت کی۔سی پی او اطہر اسماعیل نے رمضان بازار کی سیکورٹی کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشکوک افراد پر بھی گہری نظر رکھی جائے۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے رمضان بازاروں کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :