رمضان قوالی نائٹ کا نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں انعقاد

ہفتہ مئی 20:15

فیصل آباد۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء)فیصل آباد آرٹس کونسل اور صوفی ازم کے اشتراک سے رمضان قوالی نائٹ نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں عمران علی فریاد علی،عظمت داد خاں،شاہد فرید،مقصود فرید ودیگر قوال حضرات نے رمضان کی بابرکتوں کے حوالے سے قوالیاں پیش کیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹ کونسل صوفیہ بیدار اور دیگر کے علاوہ فیملیز بھی موجود تھیں۔