ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا عام خریدار بن کر باٹا پور رمضان بازار کا اچانک دورہ
غیررجسٹرڈ اورناقص کولا ڈرنکس اور شربت کے سٹالز ختم کروا دیے ، انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری نہری پانی سے اگی تازہ سبزیاں رکھنے پر 3 سٹالز مالکان کو دس دس ہزار کا انعام، گھر کے لیے سبزی خریدی ٹیلی فون اور فیس بک پیج پر رمضان بازاروں کی شکایات کے حوالے سے سپیشل ریسپانس سیل قائم کیا گیاہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رمضان بازار کا اچانک دورہ عوام اور ضلعی انتظامیہ سے شکایات موصول ہونے پر کیا : نورالامین مینگل
ہفتہ 19 مئی 2018 20:35
(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کومتعلقہ کولڈ ڈرنکس اور شربت کی فیکٹریاں فوری چیک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
بازار میںتمام سٹالز پر اشیاء خوردونوش کے معیار کی چیکنگ کرتے ہوئے موقع پر ملاوٹ کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔سبزیوں کے سٹالز کی چیکنگ کے دوران نہری پانی سے اگی تازہ اور بہترین سبزیاں رکھنے پر 3 سٹالز مالکان کو دس دس ہزار کا انعام دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے تازہ سبزیوں کے سٹالز سے اپنے گھر کے لیے سبزیاں بھی خریدیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بازار کا اچانک دورہ عوامی اور ضلعی انتظامیہ کی شکایات موصول ہونے پر کیا گیا ہے۔غیر معیاری سٹالز لگوانے پر انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کر دے گئی ہے۔ دوبارہ سٹالز لگوانے پر متعلقہ افسر کے خلاف کاروائی کی سفارش کریں گے۔ ڈی جی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ عوام اشیاء خوردونوش کے معیار کے حوالے سے کسی بھی شکایت کی صورت میں کال یا میسج کریں۔ٹیلی فون اور فیس بک پیج پر رمضان بازاروں کی شکایات کے حوالے سے سپیشل ریسپانس سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.