Live Updates

ن لیگ نواز شریف اور پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے تباہی سے دو چار ہو جائیں گی،میاں محمد ایوب

ہفتہ 19 مئی 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میاں نواز شریف کی وجہ سے اور پی ٹی آئی عمران خان کی وجہ سے تباہی سے دو چار ہو جائیں گی یہ دونوں جماعتیں مفاد پرستوں کا ٹولہ بن کررہ گئی ہیں عوامی فلاح و بہبود تو ان کے ایجنڈے میں شامل ہی نہیں ہے دونوں کسی اقدار نہیں بلکہ اقتدار کے حصول کی جنگ لڑرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو محاذآرائی اور اداروں کے ساتھ ٹکرائوکی سیاست مہنگی پڑے گی چیئر مین نیب کیخلاف (ن) لیگ کے اقدامات جمہوریت کی نفی اور اداروں کو کمزور کر نے کی ایک سازش ہے جسکے خلاف پوری قوم آواز بلند کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی کیونکہ وہی قوم کے حقیقی لیڈر ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات