پاکستان ریلوے ، کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری

ہفتہ مئی 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2018ء) پاکستان ریلوے نے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20اور 21کے چند افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ 21کے آفیسرزبیر شفیع غوری کو سیکرٹری ریلوے بورڈ سے تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر پراکس تعینات کردیاہے جبکہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20کے آفیسر فرخ تیمور غلزئی کو ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس سے تبدیل کرکے سیکرٹری ریلوے بورڈ لگادیاگیاہے۔

اسی طرح چیف پرسانل آفیسر کے عہدے پر فرائض سرانجام دینے والے کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ گریڈ20کے آفیسر چوہدری بلال سرور کو ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس کا اضافی چارج دے دیاہے۔اس کے علاوہ ہریٹیج سیل جوکہ ریڈیمکوکاحصہّ ہے اُس کو بھی سٹاف سمیت پریکس میں ٹرانسفر کردیاگیاہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :