قرضے معاف کروانے والوں کے خلاف چیف جسٹس کے نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں:عوامی تحریک

قرضے معاف ، ٹیکس چور اور اثاثے چھپانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں: بشارت جسپال

ہفتہ 19 مئی 2018 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ قرضے معاف کرواکر قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف سپریم کورٹ کااز خود نوٹس خوش آئند ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہیں۔ حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،قرضے معاف کروانے والے تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

قرضے معاف کروانے والے،کرپشن کرنے والے،ٹیکس چور اور اثاثے چھپانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ بشارت جسپال نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والوں نے غریبوں کو حقوق نہ دے کر ہمیشہ غریب عوام کی تذلیل کی ہے۔ان کرپٹ عناصر کی وجہ سے غریب جانوروں سے بدترین زندگی گزارنے پر مجبور ہے،نااہل چور اور قاتل حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر کے آنے والی نسلوں کو مستقبل گرہوی رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو تقریبا ڈیڑھ لاکھ کا مقروض بنا دیا ہے۔روزانہ اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے،اربوں کے قرضے لے کر ہڑپ کئے جارہے ہیں،آئین ملکی خزانہ لوٹنے اور بے گناہوں کے گلے کاٹنے کی اجازت نہیں دیتا، اب کرپٹ حکمرانوں اور ان کے فرنٹ مینوں کے اصل چہروں سے نقاب اٹھ جائیں گے۔وہ عوامی تحریک پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ریحان مقبول،میاں عبد القادر،میاں کاشف،شفاقت مغل، افضل گجر،راجہ ندیم ودیگر بھی موجود تھے۔ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بشارت جسپال نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے عوام تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری چاہتے ہیں کہ عوام کو آئین کے آرٹیکل 38کے تحت حقوق فراہم کئے جائیں، لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے۔

عدالت عظمیٰ کا قرضے معاف کروانے والوں کے خلاف از خود نوٹس نہایت احسن اقدام ہے۔ ٹیکس چور اور ملکی خزانے کو لوٹنے والے بدمست قوم کو غلام بنا رہے ہیں۔ ملک کو ایسے کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔حکمران اپنی کرپشن اور نااہلی چھپانے کے لیے عدلیہ اور ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔نوازشریف ملک میں انتشار برپا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کریں۔

حکمرانوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کو لوڈ شیڈنگ،مہنگائی اور دہشتگردی کا تحفہ دیا۔ ووٹ کو عزت دوکا نعرہ لگانے والوں نے ہمیشہ ووٹرز کی تذلیل کی۔پاکستان کے دشمن نواز شریف اور ان کے حواری مودی کی زبان بول رہے ہیں۔اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ملکی سلامتی پر حملہ آور ہورہے ہیں اور تمام اخلاقی حدود کو پامال کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے حواری یاد رکھیں کہ کرپشن،غداری اور ماڈل ٹائون کے 14معصوم افراد کے قتل میں وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔وہ خدا کی پکڑ میں آچکے ہیں۔آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں ان کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔عوام چوروں،قاتلوں اور لٹیروں کی رخصتی چاہتے ہیں۔