ولی اللہ فائونڈیشن 8رمضان کوغرباء میں راشن تقسیم کریگی

ہفتہ 19 مئی 2018 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) ولی اللہ فائونڈیشن (رجسٹرڈ)پاکستان کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ماہِ مقدس رمضان المبارک میں لاہور ودیگر شہروں میں مختلف مقامات پر غرباء میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ راشن تقسیم کرنیکی مرکزی تقریب 8رمضان المبارک بمطابق 24مئی بروز جمعرات بوقت 12بجے دن بمقام فائو نڈیشن کے ہیڈ آفس مین بازار سمن آباد لاہور میں منعقد ہوگی جس میں چیئرمین ولی اللہ فائونڈیشن الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری امیر عالمی تحریک دعوت الحق 300غرباء میں راشن تقسیم کرینگے اس موقع پرولی اللہ فائو نڈیشن کے دیگر رہنما محمد اقبال بھٹی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،محمد اکرم فوجی،پیر جمشید احمد نورانی ،حاجی محمد ناصر ،حاجی محمد فیصل، محمدشہزاد انکے ہمراہ راشن تقسیم کرینگے ۔

نیزراشن حاصل کرنے والے 300افراد نے اپنی شناختی کارڈ کی فوٹو کا پیاںہیڈ آ فس ولی اللہ فائو نڈیشن میں جمع کرا چکے ہیں ۔