چنیوٹ: جنازہ گاہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ، دس ماہ کی بچی شدید زخمی

ہفتہ 19 مئی 2018 20:36

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) جنازہ گاہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ دس ماہ کی بچی شدید زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کریم بی بی ہسپتال کے قریب مکان کی چھت گرنے سے عقیلہ بی بی زوجہ صائم عمر 32سال اور اس کی دس سالہ بیٹی انشرہ ملبے تلے دب گئی ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیںجائے وقو ع پر پہنچ گئی ۔ اور دس سالہ بچی اور خاتون کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ خاتون زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔ جبکہ بچی کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :